عالمی منڈی میں تیل کی قیمت  4 ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی

Aug 03, 2023

لندن (نیٹ نیوز) عالمی منڈی میں چار ماہ بعد تیل کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں جو کہ امریکا میں ایندھن کی فوری طلب کی عکاسی کرتی ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق اکتوبر کے لیے برینٹ کروڈ آئل 44 سینٹ یا 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 85.35 ڈالر فی بیرل، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ ستمبر کے لیے 48 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 81.85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔ امریکی پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے مارکیٹ ذرائع کے مطابق 28 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں یو ایس کروڈ انوینٹریز میں 15.4 ملین بیرل کی کمی ہوئی۔
تیل قیمت

مزیدخبریں