مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی سالانہ تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا۔ حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔ بیت اﷲ کی اندرونی دیواروں کو اور فرش کو غسل دینے کے لئے آب زمزم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا۔ غسل کعبہ کے بعد خانہ کعبہ کو عود‘ عرق گلاب اور بخوز کی خوشبو¶ں سے معطر کیا گیا۔ غسل کعبہ کی سالانہ تقریب کے آغاز میں خانہ کعبہ کے کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اﷲ کا دروازہ کھولا۔ خانہ کعبہ کی غسل کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین کے انتظامی امور سے متعلق حکام بھی شریک ہوئے۔
خانہ کعبہ
خانہ کعبہ کو زمزم‘ عرق گلاب سے غسل بیت اﷲ کا دروازہ کھول دیا گیا
Aug 03, 2023