ہم نے ملک کو بحرانوں سے نکالا، تاریخ میں ایسے منصوبے نہیں دیکھے: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  کا کہنا ہے موجودہ حکومت نے 15 ماہ کی قلیل مدت میں ملک کو بحرانوں سے نکالا،میں نے اسلام آباد کی تاریخ میں اس قسم کے منصوبے کبھی نہیں دیکھےہیں۔رپورٹ کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےبارہ کہو بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2018ءمیں ہم ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے،پچھلے چار سال ملک کے اندر معاشی بدحالی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام دیا، چند ماہ میں میگا ترقیاتی منصوبے کسی معجزے سے کم نہیں ہیں۔   مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ میں نے اسلام آباد کی تاریخ میں اس قسم کے منصوبے کبھی نہیں دیکھے،موجودہ حکومت نے 15 ماہ کی قلیل مدت میں ملک کو بحرانوں سے نکالاہے۔میرا گاؤں بھوربن ہے، ساری زندگی میں نےاس سڑک پر سفر کیا ہے، یہاں گھنٹوں ٹریفک جام رہتا تھا۔آپ نے وہ کام کیا ہے کہ آپ کو ساری عمر، گلیات، کشمیر، مری، ہزارہ کے لوگ دعائیں دیں گے۔یہاں سے بھارہ کہو اور مری جانے کے لئے بھارہ کہو کا راستہ کسی اذیت سے کم نہیں تھا،وزیراعظم نے دس ماہ کی قلیل مدت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ہزاروں مریض، ایمبولینسیں، نوجوان روزانہ اس سڑک سے سفر کرتے ہیں، اگر یہ کام 15 ماہ میں ہو سکتا ہے تو چار سال میں کیوں نہیں ہوئے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آج اسلام آباد کے اندر کوئی ایسا روٹ نہیں جو راولپنڈی، اسلام آباد اور مری کے علاقے سے جڑتا نہ ہو، میٹرو بس کی صورت میں آج ہر شہری کے پاس عزت دار سواری موجود ہے۔وزیراعظم کا وژن تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ تک میٹرو بس سروس موجود ہو۔آج ہر روٹ اسلام آباد کے ہر سیکٹر کے ساتھ جڑا ہے اور ایئر پورٹ تک رسائی موجود ہے،جو لوگ آپ پر تنقید کرتے ہیں، بالٹی ڈبہ، کنستر لے کر عدالت میں پیش ہوتے ہیں، وہ آج عوام سے آنکھیں نہیں ملا سکتے ہیں،پچھلے چار سال ایک ہینڈ پمپ لگا کر اس کی تشہیر کی گئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی قیادت میں چند ماہ کے دوران میگا ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے جو کسی معجزے سے کم نہیں ہیں۔اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی مثال نہیں ملتی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...