بھارت میں 8 ماہ کی بچی نے ساکٹ میں لگے موبائل چارجر کی تار کا پن منہ میں لے لیا جس سے کرنٹ لگا اور وہ ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست کرناٹک کے گاؤں سدرارڈا میں پیش آیا جہاں والدین دوسرے بچے کی سالگرہ منا رہے تھے کہ 8 ماہ کی بچی نے موبائل چارجر کا تار منہ میں لے لیا اور پن چبانے لگانی۔موبائل چارجر ساکٹ سے لگا ہوا تھا اور بٹن آن تھا۔ جیسے ہی بچی نے پن کو مسوڑھوں میں چبانے کی کوشش کی اسے بجلی کا جھٹکا لگا اور معصوم بچی دیکھتے ہی دیکھتے دنیا سے رخصت ہوگئی۔بچی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی ۔جس گھر کو سالگرہ کی تقریب کے لیے سجایا گیاتھا وہاں صف ماتم بچھ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
8 ماہ کی بچی نے موبائل چارجر کا پن چبالیا،کرنٹ لگنے سے ہلاک
Aug 03, 2023 | 23:31