شرح سود کو  7سے  8فیصد کی سطح پرلایا جائے:پی ٹی بی اے 

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر کے عہدیداروں نے کہا شرح سود کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ میں لاتے ہوئے 7سے 8فیصد کی سطح پر لانا چاہیے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے قرضے غیر معمولی مہنگے ہوئے جس کے باعث معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ فنانس ایکٹ 2024میں تمام اقدامات اینٹی گروتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی بی اے لاہور چیپڑ کے سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری ،فاروق مجید ،نائب صدور عاشق علی رانا ،طاہر بشیر ،ملک صولت ستار ، جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا رواں مالی سال کے بجٹ میں4ہزار ارب روپے کے ٹیکسز سے معیشت مزید30فیصد سکڑنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن