فیروزوالہ( نامہ نگار) تحصیل فیروز والا کے علاقوں کوٹ عبدالمالک ،امامیہ کالونی، رچنا ٹاؤن اور رانا ٹاؤن میں بیمار لاغر جانوروں کے مضر صحت گوشت کی زائد نرخوں پر فروخت جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ فوڈ اتھارٹی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور وٹرنری ڈاکٹرز کاروائی سے قاصر ہیں شہریوں کے مطابق قصابوں نے من مانیاں کرتے ہوئے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔ قصاب اپنی دکانوں پر بیمار لاغر اور مضر صحت گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گوشت کا وزن بڑھانے کیلئے پانی کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے جبکہ گوشت کے نرخ بھی من مرضی کے وصول کئے جارہے ہیں۔ بیمار لاغر اور مضر صحت گوشت کھلا کر قصاب شہریوں میں بیماریاں بانٹ رہے ہیں۔
فیروزوالہ:بیمار لاغر جانوروں کے مضر صحت گوشت کی زائد نرخوں پر فروخت جاری
Aug 03, 2024