لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے شہریوں کو انصاف و پولیسنگ خدمات کی فراہمی اورکمیونٹی پولیسنگ کیلئے ایک اور مستحسن اقدام اٹھایا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران جمعتہ المبارک کے موقع پرنماز جمعہ کے بعداپنی علاقائی مساجد کے دورہ کئے۔سینئر پولیس افسران نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سن کر ازالے بارے احکامات جاری کئے اور شہریوں کو پولیس کی طرف سے دی جانے والی خدمات اور سہولیات سے آگاہ بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کی اصلاح، تعمیر و ترقی میں مساجد کی ضرورت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں، اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جائیگا۔