لاہور(خبرنگار) ضلعی انتظامیہ لاہور کا گراں فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ۔ گراں فروشی پر 8 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔2156 مقامات کی چیکنگ، 8 مقدمات کا اندراج ہوا۔ 71 خلاف ورزیوں پر 02 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کااس حوالے سے کہنا تھا کہ شہر میں شدید بارشوں کی صورت میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر اطلاق یقینی بنا رہے ہیں۔ گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ فروٹ و سبزی منڈیوں میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔ پھل و سبزی فروشوں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر وارننگز دی جا رہی ہیں۔ رافعہ حیدر کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی سطح تک ریلیف فراہم کرنے کی کاوشیں جاری و ساری ہیں۔
گرانفروشوں کیخلاف گھیرا تنگ،8 دکاندار گرفتار ،2 لاکھ روپے کے جرمانے عائد
Aug 03, 2024