لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ جہاں پولیس خدمت مراکز،تحفظ ومیثاق سنٹرزشہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں جولائی کے دوران 2437میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجراء سے شہریوں کو قانونی امور کی انجام دہی میں مدد مل رہی ہے۔ پولیس خدمت کائونٹرزسے حادثات اور دیگر واقعات میں زخمیوں کوطبی و قانونی معاملات میں بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔پولیس خدمت کائونٹرزسے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس کے اجراء اور پولیس ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہاہے۔