لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ عوامی تحفظات دور کرنے کا واحد ذریعہ ان کے درمیان بیٹھ کر ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔عوام میں بیٹھنے سے سروس ڈیلوری میں رہ جانے والے نقائص دور ہو رہے ہیں۔کھلی کچہری کا مقصد عوام سے رابطے میں رہنا اور فاصلوں کومٹانا ہے۔کرائم کنٹرول، قانون کی بالا دستی اور متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنالاہور پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ سسٹم کی بہتر کیلئے عوامی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔