لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری‘ مشکو ک افراد وگاڑیوں کی سختی سے چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔قائم مقام ایس پی مجاہد سکواڈ شاہ میر خالد نے داخلی،خارجی راستوں پر چیکنگ کی گزشتہ ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران مجاہد سکواڈ نے کارروائیاں کرتے ہوئے 101اشتہاری ملزمان ‘53 عدالتی مفروروںکو گرفتار کرکے تھانوں کے حوالے کیا ۔ای پولیس سوفٹ وئیر کی مدد سے 192362 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیااور 3477 وہیکلز اور 2189 مشکوک موٹر سائیکلز کی چیکنگ بھی عمل میں لائی گئی۔
مجاہدسکواڈ‘جولائی میں 101اشتہاری ملزم ‘53 عدالتی مفرورگرفتار
Aug 03, 2024