لاہور(نامہ نگار)ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے 100 دن مکمل ہونے پر سیف سٹی نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر سے 60 ہزار سے زائد خواتین کی شکایات موصول ہوئیں۔4 ہزار 143 کیسز میں تفتیش کا عمل جاری اور 1ہزار 137 کیسز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔4 ہزار 83 کیسز کی ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ گھریلو جھگڑوں پر 935 اور ہراسمنٹ کی 309 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔خواتین سے زیادتی کی 460،اقدام قتل 157،تیزاب گردی کی 9 اور دیگر وجوہات کی 2 ہزار 292 ایف آئی آر درج کروائیں گئیں۔کْل کیسز میں سے 51 ہزار 768 کیسز کو فریقین کے مابین صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا۔