لاہور(خبرنگار) پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے زیر اہتمام پنجاب رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013پرورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ ورکشاپ کے شرکا میں صوبے بھر سے لوکل گورنمنٹس کے 150سے زائد پبلک انفارمیشن آفیسرز شامل تھے۔ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام جرمن ترقیاتی ادارے جی آئی زی کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ جسٹس(ر) علی اکبر قریشی کا کہناتھا معلومات تک رسائی کا حق بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے اور آئین پاکستان کا آرٹیکل 19-Âبھی تمام شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے۔ قوانین موجود ہیں مگر ضرورت ان پر موثر عمل درآمد کی ہے۔چیئرمین پی ایم ڈی ایف سی پرویز اقبال نے کہا جی آئی زی اس اہم موضوع پر ٹریننگ کے انعقاد پر مبارکباد کا مستحق ہے اوررائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پر عوامی آگاہی بڑھانے کیلئے مزید ایسی ٹریننگز کی ضرورت ہے۔