لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) اسرائیل جنگ کو پھیلا کر گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں شہید کر دیا گیا جس سے ایک مرتبہ پھر واضح ہوگیا ہے کہ اسرائیل نہ صرف غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تْلا ہوا ہے بلکہ اب دیگر مسلمان ممالک کو بھی جنگ میں گھسیٹنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔