ظلم کرنیوالوں کو قیامت کے دن کوئی معافی نہیں ملے گی:علامہ رانا محمد ادریس 

Aug 03, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ظلم کرنیوالوں کو قیامت کے دن کوئی معافی نہیں ملے گی اور نہ ہی ان کاکوئی عذر قبول کیا جائے گا۔قرآن ہدایت ہے اور ہدایت سے منہ موڑنے والوں کیلئے اللہ کی کڑی گرفت ہے۔ یہ دنیا امتحان گاہ ہے یہاں گزارے ہوئے ہر لمحہ اور عمل کا روز قیامت حساب ہونا ہے اس لئے غفلت کی زندگی نہ گزاریں۔ 

مزیدخبریں