لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیرس اولمپکس میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کی پیرس میں کشتی میں دریائے سین کی سیر کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پ روائرل ہو رہی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ صارف نے طنزیہ کیپشن لکھا کہ ’’ماشااللہ، رانا صاحب اولمپکس میں سوئمرز کیلئے پانی کا جائزہ لے رہے ہیں۔کچھ صارفین نے کہا کہ رانا ثنا اللہ میڈل کی تلاش میں پیرس کے دریائے سین کی جانب نکل پڑے ہیں۔ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے 18 رکنی دستے نے شرکت کی جس میں صرف 7 اتھلیٹ شامل تھے بقیہ 11 آفیشلز اور وزارتی نمائندے ہیں جن میں رانا ثنا اللہ بھی شامل ہیں۔