لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے 7 میں سے 5 اتھلیٹس کا سفر ختم ہوگیا، اب صرف شوٹر غلام بشیر اور ارشد ندیم سے امیدیں باقی ہیں۔پاکستان کے مزید دو اتھلیٹس پیرس اولمپکس سے باہر ہوگئیں، سپرنٹر فائقہ ریاض نے 100 میٹر کوالیفکیشن میں حصہ لیا وہ اپنی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر رہیں۔انہوں نے مقررہ فاصلہ 12 اشاریہ 49 سیکنڈ سے طے کیا، فائقہ ریاض نہ ہیٹ میں ٹاپ ٹین میں رہیں اور نہ ہی اگلے پانچ مجموعی بہترین پلیئرز میں آسکیں یوں فائقہ ریاض 100 میٹر ریس کے فائنل رائونڈ میں جگہ نہ بناسکیں۔پیرس اولمپکس سے باہر ہونے والی دوسری خاتوں اتھلیٹس کشمالہ طلعت نے 25 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ کے کوالیفکیشن میں حصہ لیا لیکن وہ فائنل رائونڈ میں جگہ نہ بناسکیں، وہ 40 شوٹرز میں سے 22ویں نمبر پر رہیں۔ پاکستان کی تینوں خواتین اتھلیٹس کا سفر ختم ہوگیا۔ میڈلز کی جنگ میںچین کی 13گولڈ ‘7سلور ‘7برونز میڈلز کیساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔امریکہ 9گولڈ ‘17سلور ‘15برونز میڈلز جیت کر دوسری پوزیشن پر آگیا ۔ میزبان فرانس9 گولڈ ‘11سلور ‘ 11برونز میڈلز کیساتھ تیسرے‘ برطانیہ9گولڈ ‘8سلور اور8برونز میڈلز کیساتھ چوتھے‘ آسٹریلیا 8گولڈ ‘6سلور‘5برونز کیساتھ پانچویں ‘جاپان 8گولڈ ‘3سلوراور 6برونز میڈلز کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔جنوبی کوریا 7گولڈ ‘5سلور اور 4برونز میڈلز کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے ۔اٹلی نے5گولڈ ‘8 سلور ‘4 برونز ‘نیدرلینڈز نے 4گولڈ‘2 سلور‘2 برونز‘کینیڈا نے3 گولڈ2 سلور ‘5برونز ‘نیوزی لینڈنے 2گولڈ ‘3سلور‘ایک برونز‘رومانیہ نے 2گولڈ ‘3سلور ‘ایک برونز‘ہالینڈ نے 2گولڈ ‘2 برونز ‘ہانگ کانگ نے 2گولڈ ‘2 برونز ‘آئرلینڈ نے 2گولڈ ‘2 برونز ‘کروشیا 2گولڈ‘ایک برونز‘آذر بائیجان 2گولڈ ‘ برازیل ایک گولڈ‘3سلور‘3 برونز‘برازیل ایک گولڈ ‘ 3سلور‘ 3برونز‘ سویڈن ایک گولڈ ‘2سلور‘2برونز‘ہنگری ایک گولڈ‘2سلور ‘ایک برونز‘جارجیا ایک گولڈ ‘2سلور‘سپین ایک گولڈ ‘ایک سلور ‘3برونز ‘سوئٹزر لینڈ ایک گولڈ‘ایک سلور ‘3برونز ‘جنوبی افریقہ ایک گولڈ ‘ایک سلور ‘2برونز ‘بیلجیئم ایک گولڈ‘2برونز ‘قازقستان ایک گولڈ‘2برونز‘ازبکستان ایک گولڈ ‘2برونز‘گوئٹے مالا ایک گولڈ ‘ایک برونز ‘ارجنٹائن ایک گوؒلڈ ‘ایکوا ڈور‘سربیا ‘سلو وینیا نے ایک ایک گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔
پیرس اولمپکس، 5 اتھلیٹس کا سفر ختم، چین کی میڈلز میں برتری برقرار
Aug 03, 2024