لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) اسمعیل ہانیہ کی شہادت امریکہ اور اسرائیل کی کھلی دہشت گردی ہے۔ عالم اسلام کی اس سانحہ پر خاموشی ظلم کی حمایت کرنا ہوگا۔ اسمعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ملک بھر میں ادا کی گئی۔ جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا حماس کے رہنما اسمعیل ہانیہ کی ایران میں گائیڈڈ میزائل کے حملہ میں شہادت امریکہ اور اسرائیل کی اسلام دشمنی اور کھلی دہشت گردی ہے۔ مسلم حکمرانوں نے اس سانحہ پر خاموشی اختیار کی تو مستقبل میں اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔