لاہور(خبرنگار) شہر لاہور کے حسن کو بحال رکھنے کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے لاہور کے 9 ٹاؤنزمیں مرحلہ وار زیرو ویسٹ ایکٹیویٹیز جاری ہیں۔شہر بھر میں ایل ڈبلیو ایم سی کے نصب کردہ 6000ویسٹ کنٹینرز کو بروقت خالی کیا جا رہا ہے جبکہ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر جمعہ کے افضل دن کی مناسبت سے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں نے واہگہ ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن اور راوی ٹاؤن کی جامع مساجد میں خصوصی واشنگ ایکٹیویٹی کی، ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی انٹر فیس ونگ کے سوشل موبلائزرز نے دوران خطبات شہر بھر کی جامع مساجدمیں صفائی کے بارے میں اعلانات کروائے۔ مساجد کے علماء نے خطبات میں صفائی کی اہمیت پر زور دیااور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی تلقین کی۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کی سوشل موبلائزرز ٹیموں نے راوی ٹاؤن میں جامع مساجد قاسمیہ،جامع مسجد محمدیہ، جامع مسجد حنفیہ رضویہ اور جامع مسجد قباء میں نمازیوں کو صفائی سے متعلق آگاہی پیغامات پہنچائے۔مزید برآں شہر کے تمام عارضی کلیکشن پوائنٹس کو روزانہ کی بنیادوں پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کامزید کہنا ہے کہ شہر میں صفائی نظام برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔