لاہور ( خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبیؐ کی روحانی تقریب آج مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بعد نماز عشاء ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں،کارکنان سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام، معروف قراء و نعت خوان حضرات روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبیؐ کی روحانی محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور نبی اکرم ؐ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا۔ روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔