ا ہل حق منکرین ختم نبوت کا تعاقب کرتے رہیں گے:مولانا عزیز الرحمن ثانی 

Aug 03, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم، قاری عبدالعزیزنے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ا ہل حق منکرین ختم نبوت کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ مقررین نے کہا قادیانی اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ مسلمان ختم نبوت اور ناموس رسالتؐ کی پاسبانی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ دنیا کی کوئی طاقت قانون ناموس رسالت کو ختم نہیں کر سکتی۔ قادیانی لابی کی اسلام دشمن سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کرنے سے روکے اور امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تحفظ ختم نبوت کیلئے جدوجہد کرنا ایمان کا تقاضا ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت کا اجتماعی فریضہ ہے۔ پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلانے کیلئے مولانا سید یوسف بنوری، مولانا مفتی محمود نے اہم کردار ادا کیا۔ علماء نے کہا موجودہ دور میں 7ستمبرختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس کی اہمیت بڑھ گئی ہے کیونکہ ختم نبوت کیخلاف سازشیں عروج پرہیں ان تما م سازشوں بے نقاب کرنا اتہائی اہم ہے اوریہ پوری امت کے اتحادو اتفاق سے ممکن ہے اورمجلس تحفظ ختم نبوت اتحاد امت کا پلیٹ فارم ہے،مینار پاکستان کانفرنس پوری ملت اسلامیہ کی طرف سے ایک نمائندہ کانفرنس ہوگی۔

مزیدخبریں