لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا اسماعیل ہانیہ کی شہادت پوری امت کیلئے ایک مشکل لمحہ ہے۔ اسرئیل ہر حد پار کرچکا ہے۔عالمی اداروں اور او آئی سی کی خاموشی مجرمانہ ہے۔اسرائیل عالمی امن کا دشمن بن چکا ہے۔دنیا نے اس کا ہاتھ نہ روکا تو تباہی یقینی ہے۔اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرایا جائے۔مسلمانوں کیخلاف یہود کی سازشیں بے لگام ہوتی جارہی ہیں۔ اسماعیل ہانیہ پر حملہ کرکے عالم اسلام کے وقار کو نشانہ بنایا گیا۔حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم کو روکنا امت کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ افسوس کہ ہم اس ذمہ داری کو نہیں نبھاسکے۔
اسرائیل عالمی دہشت گرد امن کا دشمن ہے:قمرالزماں بابر
Aug 03, 2024