تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا:سردار طاہر ڈوگر 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سربراہ پاکستان سنی تحریک علامہ محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر’’یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت‘‘ منایا گیا۔ آئین اور شریعت سے متصادم کسی فیصلہ کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ تحریک تحفظ عقیدہ ختم نبوت کا آغاز ہوچکاہے۔ پوری قوم کی نگاہیں اس وقت جوڈیشل کونسل اور پارلیمنٹ پر مرکوز ہو چکی ہیں۔ اہل مغرب کی خواہشات پر کیے گئے فیصلے ملک میں انتشار اور انارکی کا سبب بن رہے ہیں۔ فلسطینی حریت رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے پیچھے امریکہ اوراسرائیل ملوث ہیں۔ایران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا جواب اسرائیل کو دینا ایران کی ذمہ داری ہے۔ یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت ؐ پر سردار محمد طاہر ڈوگر، محمد شریف الدین قذافی،صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، علامہ غلام محی الدین جلالی، مفتی سلیم نقشبندی، شیخ محمد نواز قادری ، علامہ غلام قادر نقشبندی اور دیگر نے کہا تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے اراکین نے غفلت کا مظاہرہ کیا تو ان کی سیاسی موت کا وسیلہ بنے گا۔ حکومت اور پارلیمنٹ اپوزیشن جماعتوں سمیت تمام پارلیمانی اور غیر پارلیمانی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا کردار ادا کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ای پیپر دی نیشن