شفقت عباس ڈی جی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ریجنل آفس لاہور تعینات 

Aug 03, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر شفقت عباس کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے ریجنل آفس لاہور کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا۔ شفقت عباس کی اس تقرری کا اطلاق 15 جولائی 2024 سے ہو گا اور ان کی تقرری غیر معینہ مدت کیلئے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شفقت عباس کا شمار انفارمیشن گروپ کے سینئر تجربہ کار اور قابل افسران میں ہوتا ہے۔ وہ اس سے قبل وزارت اطلاعات کے ذیلی محکموں اور اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے پی آئی ڈی اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر ہوم پیلسٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی اور وزارت اطلاعات و نشریات میں بطور جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر کام کیا ہے۔ شفقت عباس سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ بطور پی آر او کام کر چکے ہیں جبکہ وہ وزیر اطلاعات و نشریات کے آفس میں ڈائریکٹر ،پی ایس اوکے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ قبل ازیں وہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں بطور ڈائریکٹر جنرل خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

مزیدخبریں