تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ) اسماعیل ہانیہ کے قتل پر تل ابیب میں ترک سفارتخانے کا جھنڈا سرنگوں کر دیا گیا۔ ترک سفارتخانے پر جھنڈا سرنگوں کرنے پر اسرائیلی وزیر برہم ہو گئے۔ اسرائیلی وزیر بن گبیر نے کہا ہے کہ ترک سفیر جھنڈا مکمل طور پر اتار کر اپنے ملک واپس چلے جائیں۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ ترک سفیر کو ملک سے بیدخل کریں۔ ترک سفیر ہانیہ کا ماتم کرنا چاہتے ہیں تو ترکیہ جا کر اردگان کے ساتھ ماتم کریں۔ جبکہ اسرائیلی حکومت نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سوگ میں پرچم سرنگوں کرنے پر اعتراض کیا اور ترک سفیر کو اسرائیلی دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا۔