اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد جلد حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کرے گا۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے باضابطہ رابطہ کیا جائے گا۔ نوازشریف اور آصف علی زرداری سے مذاکرات کے لئے آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے رابطہ اور مشاورت کریں گے۔
مذاکرات: اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد جلد (ن) لیگ، پیپلزپارٹی سے رابطہ کرے گا
Aug 03, 2024