اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں ہم نے حکومت کیساتھ کھڑا ہوکر دنیا کو بتایا کہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسمبلی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہوکر پارلیمان کی رورایت کو برقرار رکھا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صوابی میں 5 اگست کو سب سے بڑا جلسہ کرنے جا رہی ہے۔ جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جاتا یہ کیمپ جاری رہے گا۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ یہ علامتی بھوک ہڑتال ہے جو ہم روز کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی بہت جلد باہر ہوں گے اور لیڈ کریں گے۔