چودھری شافع کی گوہر اعجاز سے ملاقات، آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی پر زور 

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی پی پیز  ایشوز، چینی شہریوں  کی سکیورٹی، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ  اور انڈسٹری کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر نظرثانی پر زور دیا۔ پنجاب میں چین کے سرمایہ کاروں کیلئے علیحدہ سپیشل اکنامک زون بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔  وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے  کہا کہ بعض آئی پی پیز کو بجلی بنائے بغیر کپیسٹی پیمنٹ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے، آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے معاہدے معشیت کیلئے بوجھ بن گئے ہیں، چین کی انڈسٹری پنجاب منتقل ہونے سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا،  گوہر اعجاز نے کہا کہ مہنگی بجلی سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں، صنعت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کیلئے صنعتکاروں کو سہولتیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی عوام کیلئے بھی بوجھ بن گئی ہے، لوگ بھاری بلوں کے باعث خودکشیاں کررہے ہیں، انڈسٹری  اور عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کیلئے آئی پی پیز سے جان چھڑانا ہوگی، گوہر اعجازِ نے کہا کہ جب تک بجلی کے نرخ دنیا کے مساوی نہیں ہوں گے انڈسٹری فروغ نہیں پائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...