بانی پی ٹی آئی کیخلاف گندی زبان استعمال کرنے پر خیبر پی کے اسمبلی میں ہنگامہ، ارکان گتھم گتھا

 پشاور(نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی صوبائی اسمبلی میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی کے بعد ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ حکومتی ارکان نے شور شرابا شروع کیا اور ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ دونوں اطراف سے اسمبلی کے فلور پر گالم گلوچ کا تبادلہ ہوا۔ صوبائی وزیر ملک لیاقت نے کہا کہ میرے لیڈر کو گالیاں دی ہیں، جب تک وہ معافی نہیں مانگتے ایوان نہیں چلے گا۔ دریں اثناء ایوان نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی سے متعلق قرارداد اسمبلی میں پیش کی گئی۔ یہ قرارداد جے یو آئی کی رکن ریحانہ اسماعیل نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن