اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا۔ قائمہ کمیٹی دفاع نے ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور دفاع پر مسلح افواج کی تعریف کی۔ کمیٹی ارکان نے اظہار خیال کرتے کہا کہ مسلح افواج ہماری ہیں اور ہم مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ سیکرٹری دفاع نے کمیٹی کو وزارت کے تنظیمی ڈھانچے، وزارت کے کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری دفاع نے کہا کہ وزارت دفاعی امور حکومت اور مسلح افواج کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے۔ کمیٹی نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر اپنانے کیلئے مسلح افواج کی کوششوں میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ قائمہ کمیٹی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگار شہداء کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
مسلح افواج ہماری، سب ان کے ساتھ ہیں: قائمہ کمیٹی دفاع
Aug 03, 2024