لاہور (خبرنگار) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کردیا۔ وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریفرنس جمع کروایا گیا ہے، ریفرنس 430 صفحات پر مشتمل ہے، ریفرنس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کے دیگر ممبران جانبدار ہیں ،جنرل الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے قانون اور آئینی زمہ داریوں کا مظاہرہ نہیں کیا ،استدعا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کو کام کرنے سے روکا جائے ،اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ممبران کی کریڈبیلٹی نہیں رہی،نو مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،پارٹی لیڈر اور کارکنوں پر مقدمات ختم کیے جائیں،فارم 45پر فوری فیصلے کیے جائیں،نئے الیکش ہی تمام مسائل کاواحد حل ہے،ن لیگ اور دیگر نے ہمیں اسٹیبلشمنٹ کے کٹہرے میں کھڑا کردیا،اب جب ہم کہتے ہیں مسائل کے حل کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،اب ن لیگ کو ہماری اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت سے تکلیف کیوں ہے؟۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر، ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا
Aug 03, 2024