پاکستان میں امن قائم رکھنا تمام مکاتب فکر کے علماء، قوم کی ذمہ داری: عبدالخبیر آزاد  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) باشاہی مسجد لاہور میں وطن عزیز پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پیغام پاکستان کی روشنی میں منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ   پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، پاکستان میں امن و امان کو قائم رکھنا تمام مکاتب فکر کے علماء کر ام و مشائخ عظام اور پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، قیام پاکستان میں علماء کرام کا کردار کلیدی ہے ملک دشمن طاقتیں پاکستان میں انتشار پھیلا کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں،دشمن کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام منبر ومحراب کے ذریعے اتحاد و وحدت، امن ومحبت اور قومی یکجہتی کی فضاء  کو قائم رکھنے میں اپنا عظیم کردار ادا کریں پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں نے بے مثال اور لازوال قربانیاں دے کر ملک کے دفا ع کو مضبوط بنایا ہے،افواج پاکستان اور پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن