حکومت فی الفور بجلی بلوں پر اضافی ٹیکسز ہٹا سکتی ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی(این این آئی)عوام پاکستان پارٹی کے رہنمااورسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت فی الفور بجلی بلوں پر اضافی ٹیکسز ہٹا سکتی ہے،پچھلے سال کے مقابلے میں مہنگائی کم ہوئی ہے اور معیشت میں بہتری آئی ہے۔ مہنگائی 11 فیصد پر آگئی جو پچھلے سال 37 فیصد پر تھی۔۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے توقعات کے مطابق شرح سود میں کمی نہیں کی۔ ملک سے بیروز گاری اور مایوسی کم نہیں ہوئی۔ٹیکسز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھریلو بجلی صارف کے بل پر 24 فیصد ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ یہی ٹیکسز دکانداروں کو کمرشل اور صنعتکاروں کو انڈسڑیل بل پر لگتے ہیں۔ حکومت فی الفور بجلی بلوں پر اضافی ٹیکسز ہٹا سکتی ہے اور وفاق 185 ارب روپے کا پی ایس ڈی پی کم کر کے بجلی بلوں میں ریلیف دے سکتا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت میں سوچ کا فقدان ہے اگر آپ بجلی کی قیمت کے ٹیکسز کم کریں گے تو بجلی کی کھپت بڑھ جائے گی۔ حکومت اپنی ساکھ کھو رہی ہے جس کا وہ بجلی بلوں میں کمی کر کے سدباب کر سکتی ہے۔ مسائل تو سارے کنٹریکٹس میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی پالیسی کے تحت ہونے والے پروگرامز ایکسپائر ہوچکے ہیں۔ اس سال400ارب روپے صرف پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو دیں گے۔ شاہد خاقان عباسی جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے ایک تبدیلی لائی تھی کہ جو بھی پار پلانٹ لگے گا وہ اوپن بڈنگ کے بعد لگے گا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کے ہاتھ میں ہے کہ ٹیکس کم کر دیں۔ 

ای پیپر دی نیشن