وزیر آباد میں گرڈ سٹیشن اراضی ایکوائر کیس، عدالت نے مالک کو بے دخل  کرنے سے روک دیا، گیپکو کو نوٹس 

Aug 03, 2024

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے وزیر آباد میں گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے اراضی ایکوائر کرنے کے کیس میں 53 کنال اراضی سے درخواست گزار کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے گیپکو و دیگران کو نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست گزار کے وکیل  نے موقف اپنایا کہ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد نے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کی دفعہ 4 کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مزیدخبریں