لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی نے توشہ خانہ کے تیسرے کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گرفتاری اور تشدد کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے راولپنڈی بینچ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔