لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے گریڈ 17 اور 18 پر بھرتیوں کیخلاف درخواست پر ڈی جی ریسکیو 1122و دیگران سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کرلیا۔ دریں اثنا جسٹس انوار حسین نے محکمہ پاسپورٹ کے 11 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تنخواہ نہ دینے کیخلاف درخواست پر آئندہ ہفتے تک رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے سات ماہ کی تنخواہیں نہ دینے پر اظہار برہمی کیا۔