سونا تولہ 2400 روپے مہنگا، ڈالر سستا 

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں 5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 278.70روپے سے بڑھ کر 278.75روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 8پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 280.49روپے سے کم ہو کر 280.41روپے پر آ گئی۔ فی تولہ سونا 2400 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

ای پیپر دی نیشن