اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بغیر اطلاع تھانہ کھنہ پہنچ گئے تفتیشی افسران کمرے سے غائب پائے گئے سائلین موجودتھے وزیر داخلہ کے سوالات پر ڈیوٹی سب انسپکٹر کسی بات کا جواب نہ دے سکا تفتیشی افسران اور ایک اور کمرے میں 2 نشئی سوئے ہوئے تھے فرنٹ ڈیسک روم میں سگریٹ کی بو آرہی تھی تھانے کے اندر 1500 موٹرسائیکلیں اور کئی گاڑیاں کھڑی پائی گئیں محسن نقوی نے تھانے کی حالت زار دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیاوزیرداخلہ نے فرنٹ ڈیسک، محررروم اور حوالات کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالات میں بند ملزمان سے کیسوں کے بارے دریافت کیا اور غلط جگہ ریڑھی لگانے والے 4 افراد کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے چھوڑنے کا حکم دیا محسن نقوی نے تاکید کی کہ تھانے میں اس قدر زیادہ موٹرسائیکلز کھڑی کرنے کا کوئی جواز نہیں موٹرسائیکلز جن شہریوں کی ہیں ان کے حوالے کی جائیں۔ وزیرداخلہ نے سائلین کی بلاتاخیر دادرسی کا حکم دیا اور تنبیہہ کی کہ سائلین کو بلاوجہ انتظار کرانا کسی صورت برداشت نہیں ہوگا۔
محسن نقوی کا تھا نہ کھنہ کا سر پروائز وزٹ، تفتیشی افسر غائب
Aug 03, 2024