درہ آدم خیل  میں کوئلے کی کان پر لینڈ سلائیڈنگ ‘ 2 مزدور جا ں بحق

 کوہاٹ(نامہ نگار) کوہاٹ ک قبائلی تحصیل درہ آدم خیل کے علاقہ اخوروال میں کوئلے کی کان پر لینڈ سلائیڈنگ سے دو مزدور جان بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضم شدہ قبائلی تحصیل درہ آدم خیل کے علاقہ اخوروال میں کوئلے کی کان پر لنڈ سلائیڈنگ  سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے دومزدورفواد اور اکرام بھاری پتھروں کے نیچے آکر دب گئے۔ جس سے دونوں مزدور موقع پر جان بحق ہوگئے۔ ریسکیو کی ٹیم نے مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں مزدوروں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں سے اُنہیں اپنے آبائی علاقہ سوات لیجایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن