بیجنگ(نوائے وقت رپورٹ) چین کے وسطی علاقے میں گزشتہ چند دنوں سے جاری موسلادھار بارشوں کے باعث 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں لاپتا ہیں۔ پل اور سڑکیں ریللوں میں بہی گئیں، رواں ہفتے ہونے والی بارشوں کا آغاز فلپائن اور تائیوان سے آنے والے سمندری طوفان گیمی کی وجہ سے ہوا جو ایک ہفتہ قبل مشرقی چین سے ٹکرایا تھا۔