بجلی چوروں کیخلاف مہم، غیر قانونی کنکشن منقطع، لیسکو نے مزید 20 ملزم پکڑ لئے  

Aug 03, 2024

لاہور؍ نوشہرہ ورکاں  (این این آئی+ نامہ نگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن  کے دوران، 24گھنٹوں  میں مزید  20ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ لیسکو مجموعی طور پر 347ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 102کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 12کمرشل، 5زرعی اور 329ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 2لاکھ 78ہزار 85  یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت 99لاکھ 89ہزار 38روپے ہے۔ نوشہرہ ورکاں میں ماہ جولائی میں بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران  68 افراد بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے اور تمام بجلی چوری کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ 53107 یونٹس کے ساڑھے بائیس لاکھ ڈیٹیکشن بل جاری کیے گئے جن میں سے پونے آٹھ لاکھ روپے ریکوری کی گئی۔

مزیدخبریں