ٹی ایل پی کی مرکزی شوریٰ کے رکن سید عنایت الحق سمیت 28 ملزموں پر دہشتگردی کا مقدمہ  

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی مرکزی شوریٰ کے رکن سید عنایت الحق سمیت 28 ملزموں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کردیا۔پولیس کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سید عنایت الحق، مفتی عمیر، ڈاکٹر شفیق امینی، علامہ شفیق قادری سمیت 28 ملزموں کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملزموں جامع ضیاالعلوم میں  پروگرام طے کرنے کی میٹنگ کر رہے تھے، ملزموں نے  جومذہبی منافرت اور مجرمانہ سازش کے حامل ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزموں مسلح گن مینوں اور مدرسے کے طالب علموں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں آئے اور انہوں نے ہائی کورٹ روڈ بلاک کردی، مسلح گن مینوں کے سڑک پر آنے کے باعث عام شہریوں میں خوف و حراس پھیلا۔مقدمے میں کہا گیا کہ پولیس کے پہنچنے پر ملزموں گاڑیوں میں سوار ہو کر جی ٹی روڈ سواں اور طلبا مدرسے کی جانب گلیوں میں بھاگ گئے، ملزموں نے چیف جسٹس کے خلاف شدید نعرے بازی کر کے عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن