لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ساجد ظفر ڈال اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ قبل ازیں ساجد ظفر ڈال کے والد کی نماز جنازہ مسجد دارالسلام باغ جناح میں ادا کی گئی، جس میں صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، آئی جی، سیکرٹریز، دیگر افسروں اور سرکاری اہلکاروں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ مرحوم کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں چھنی ڈال، تحصیل کوٹ مومن سرگودھا لے جایا گیا جہاں نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں تدفین کی گئی۔اسلام آباد سے اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ساجد ظفر ڈال اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا وزیرداخلہ محسن نقوی کی سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر کے والد کا انتقال، باغ جناح میں نماز جنازہ
Aug 03, 2024