سکیورٹی خدشات، جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، ڈی سی لاہور کی رپورٹ پر ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی 

Aug 03, 2024

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے 14اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کے بعد نمٹا دی۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تحریک انصاف کو مینار پاکستان جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔  جلسہ کی اجازت دے کر سیاسی انتشار کی اجازت نہیں دے سکتے، استحکام پاکستان پارٹی اور پیپلز پارٹی کو بھی جلسوں کی اجازت  نہیں دی گئی۔

مزیدخبریں