تاجک اتھلیٹ کا اسرائیلی حریف کو شکست دیکر ہاتھ ملانے سے انکار 

Aug 03, 2024

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پیرس اولمپکس میں تاجکستان کے اتھلیٹ نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ اتوار کو پیرس اولمپکس میں تاجکستان کے جوڈوکا نورالی امومالی نے 66 کلوگرام کے مقابلے میں اسرائیلی حریف باروچ شمائلوف کو ہرایا۔ اسرائیلی حریف کو شکست دینے کے بعد تاجک اتھلیٹ نے شمائلوف سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا اور انہوں نے اپنے اسرائیلی حریف کی طرف دیکھتے ہوئے اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔ تاجک ایتھلیٹ پہلے کھلاڑی نہیں جنہوں نے پیرس اولمپکس میں اسرائیلی حریف سے ہاتھ نہ ملایا ہو۔ اس سے قبل مراکش کے اتھلیٹ  نے بھی اسرائیل کے شمائلوف سے ہارنے کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔ 

مزیدخبریں