اسلام اباد (وقائع نگار )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما روف حسن کو بارودی مواد کیس میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے سپرد کر دیا۔بارودی مواد کیس میں روف حسن کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس پر سماعت اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔