عوامی خدمت نوازشریف کا وژن، حکومت تکمیل کیلئے سرگرم: عارف سندھیلہ  

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ غریب عوام کو معاشی مشکلات سے نجات دلانے کیلئے حکومت کی مرتب کی گئی پالیسیاں نہایت سود مند ثابت ہوئیں اور عوام کو عملی طور پر ہر شعبہ میں بھرپور ریلیف حاصل ہورہا ہے۔ حکومت کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے جسے ہر صورت شکست دی جائے گی۔ میاں نوازشریف نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا اور اب بھی حکومت ان کے وژن کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور ان شاء اللہ اب مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن