اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی بھوک ہڑتالی کیمپ سے دور ہونے لگے اور ارکان اسمبلی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کیلئے دلچسپی نہیں دکھا رہے۔ مرکزی قیادت بھی بھوک ہڑتال میں عدم دلچسپی دکھا رہی ہے اور کیمپ میں اکیلے پی ٹی ائی رکنِ اسمبلی شاہد خٹک ہی رہ گئے۔