گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)جانشین ابو البیان صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے فلسطین کی آزادی کی جنگ لڑنے والے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پوری اْمت مسلمہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔اسماعیل ہانیہ کی المناک شہادت نے پوری امت مسلمہ کو غمزدہ کردیا ہے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم عالم اسلام کے عظیم ہیرو اور عظیم انسان تھے اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے پر انہیں شہید کیاگیا امت مسلمہ کے خلاف یہود ونصاریٰ کی کار روائیاں مزید بے لگام ہوتی جا رہی ہیں، حماس کے رہنما اسمعیل ہانیہ کے مجرم امریکہ اور اسرائیل ہیں مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظالم کا نوٹس لیں۔