ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ،وزیر آبادکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ /وزیر آباد محمد طارق قریشی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس، 04 نئے پیٹرول پمپس لگانے کے لیے این او سی اجراء کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں مجموعی طور پر ضلع گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے 04 کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے، تمام کیسز کو محکمانہ رپورٹس کی روشنی میں اجازت نامے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاتفصیلات کے مطابق اجلاس میں پیش کیے جانے والے 04 کیسز (کوٹلی مہل  تحصیل صدر، بیگ پور تحصیل نوشہرہ ورکاں، دھینسر بالا تحصیل کامونکی) وزیر آباد سے موضع دھارووال تحصیل علی پور چھٹہ کے پیٹرول پمپس کو این او سی کا اجراء کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن